نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم بھی پاکستان کی مہمان نواز کے معترف ہوگئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران انگلش ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے، آج پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی جارہی ہے، سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیسٹ سیریز کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ماضی میں بھی شاندار سیریز کھیلی گئیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا م یچ ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AflGFRU
0 تبصرے