Breaking News

header ads

ہائی کورٹ حملہ کیس؛ وکلا نے غیر مشروط معافی مانگ لی

ہائی کورٹ حملہ کیس میں ملوث اسلام آباد کے وکلاء نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

حملہ کیس میں اس وقت نیا موڑ آیا جب توہین عدالت کیس میں شامل اسلام آباد کے وکلا نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

عدالت نے توہین عدالت کیس میں شامل وکلا سے استفسار کیا کہ کیا وکلا کا کوڈ آف کنڈکٹ پڑھا ہے، آپ مستقبل میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کریں گے، آئندہ ان وکلا کے خلاف کوئی ایسی شکایت آئی تو بھی کاروائی بحال ہو جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالت کو مستقبل میں اچھا رویہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس حوالے سے عدالت تحریری آرڈر پاس کرے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کیس میں جو وکلا آج پیش ہوئے ان کو آئندہ پیش ہونے کی ضرورت نہیں، اور جو پیش نہیں ہوئے ان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

عدالت نے آج پيش نہ ہونے والے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ توہین عدالت کیس میں جو وکلا پیش نہیں ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2021 کو ہائی کورٹ حملہ کا واقعہ پیش آیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xowih6Z
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے