وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (Asian Infrastructure Investment Bank) نے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر منتقل کردئیے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ نے لکھا کہ پچاس کروڑ ڈالر منتقلی کیلئے بینک نے یہ رقم اپنے بورڈ سے منظوری کے بعد جاری کی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم فنانسنگ کی مد میں فراہم کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں۔ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ یہ فنڈ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوفنانسنگ سے پاکستان کیلئے بریس پروگرام کے تحت دیئے جارہے ہیں۔ 50 کروڑ ڈالر کی پاکستان کو منتقلی کی منظوری رواں ماہ 10 نومبر کو دی گئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5HpF2TD
0 تبصرے