پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ بدنام ترین امریکی جیل گوانتانامو بے سے رہا کردیئے گئے۔
کراچی کے مشہور تاجر سیف اللہ پراچہ کو امریکی جیل گوانتانامو بے سے رہا کردیا گیا ہے، اور وہ پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تصدیق کردی گئی ہے، اور ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیف اللہ پراچہ رہا ہوکر اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کئے، خوشی ہے کہ بیرون ملک قید شہری بالآخر اپنے گھر والوں میں واپس آیا۔
واضح رہے کہ 74 سالہ پاکستانی سیف اللہ پراچہ پیشے سے تاجر ہیں، انہیں 2003ء میں بنکاک سے حراست میں لیا گیا تھا، ان پر القاعدہ کی قیادت سے تعلقات کا الزام تھا، اور وہ گوانتانامو بے میں قید تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XAeJZ8z
via IFTTT
0 تبصرے