Breaking News

header ads

جانور بھی وہ کام نہیں کرتا جو عمران خان کررہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کے لئے تیار ہوں لیکن آرمی چیف کی تعیناتی پر بات نہیں ہوگی.

یوٹیوبرز سے گفتگو کے دوران سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور دلی رشتہ ہے، سعودی عرب کے دورےمیں محمدبن سلمان سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان تشریف لانے والے ہیں، پاکستان آمد پر ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمار ا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، یہ دوستی اور بھی مضبوط ہوئی جب سی پیک مںصوبہ شروع ہوا، چین کے تعاون سے بجلی، سڑکیں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے منصوبے شروع ہوئے، جلد ہی چین بھی جانے والا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے بےپناہ متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے40ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے 13000 کلومیٹر سے زائد سڑکیں اور 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں متاثرہ گھرانوں میں 70 ارب روپے سے زائد رقم وفاقی حکومت تقسیم کرچکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے مذموم مقاصد کے لئے دھرنے اور لانگ مارچ شروع کئے ہیں، 2014 میں چینی صدر کی آمد پر بھی دھرنے تھے، چینی صدر نے خود ان سے درخواست کی تھی کہ 3 دن کے لیے اٹھ جائیں، ان کی وجہ سے چینی صدر کے دورے میں 7 ماہ تاخیر کا شکار ہوا۔ 4 سال میں انہوں نےکیا کیا ہےکہ یہ دوبارہ دھرنے دینے چلے ہیں، اس شخص کی نظر میں بس میں ہی ہوں اور کچھ نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت دن رات محنت اور کوشش کررہی ہے، ہمارے 6 ماہ گزر چکے لیکن کوئی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکا؟، تیل اور گیس کی قیمتیں میرے اختیار میں نہیں، دن رات دعا کرتا ہوں کہ تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں۔

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ایک کاروباری شخصیت میرے پاس عمران نیازی کا پیغام لے کر آئے کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو جواب بھجوایا کہ مذاکرات کے لئے تیار ہوں لیکن آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے، اس پر کوئی مذاکرات نہیں کروں گا، دعا ہے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہم سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کرتےتھے، ان کا جواب ہوتا تھا کہ یہ چور ڈاکو مجھ سے این آر او مانگتے ہیں، عمران خان پہلے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے اب کہتے ہیں بات کرلیں۔

سعودی ولی عہد نے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی رہائی کی درخواست کی، میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں نے فوری حکم جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ہٹلر اور عمران خان کے درمیان موازنے پر شہباز شریف نے کہا کہ لوگ ان کے ساتھ ہوں گے لیکن ہٹلر کے ساتھ بھی بڑی دنیا تھی، آپ نے تو کچھ بھی نہیں کیا، ملک اور معیشت کو برباد کردیا، آپ نے 50 لاکھ گھروں کے بجائے ایک اینٹ نہیں لگائی، بنی گالہ میں اپنا گھر قانونی کروالیا اور دوسروں کے گھر مسمار کروادیئے۔ ہٹلر نے تو جرمنی کی معیشت کو بدل کر رکھ دیا تھا، جرمنی میں دنیا میں بہترین سڑکیں، دفاعی ساز وسامان اور گاڑیاں بنائیں اور پھرخود ہی سب کچھ تباہ کردیا لیکن آپ کی جھولی میں تو کچھ بھی نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی خائن ہیں، انہوں نےملک وقوم سے دھوکا کیا، انہوں نےپاکستان کو برباد کرنے کا ایک منصوبہ بنایا،انہوں نےفرح گوگی سے مل کر ہیرے جواہرات لے کر میرٹ کی دھجیاں اڑائیں،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کئے، اس ادارے کے جوانوں اور افسروں نے بیش بہا قربانیاں دیں، عدم اعتماد ناکام بنانےکے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے، ان کی جانب سے غیر آئینی طریقے سے پیشکش کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان جس طرح اقتدار میں آئے اور جتنی حمایت عمران خان کو ملی اتنی شائد کسی کو بھی نہ ملے، آئینی ادارےنے عمران خان کو 4 سال میں ہر طرح کی سپورٹ دی مگر پھر بھی یہ شخص ناکام رہا، دھکا لگانے کے بعد بھی یہ گاڑی نہیں چلی، اس ادارے نے آپ کو پالا پوسا، اس کا جتنا بھی شکریہ اداکریں کم ہے، جانور بھی یہ کام نہیں کرتا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سےاجازت لے کر پریس کانفرنس کی، انہوں نے نے اجازت لے کر الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے پر شدید الزامات لگ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ان واقعات کے شاہد نہیں جن کا میں ہوں، مجھے اجازت دیں کہ میں ان الزامات کا جواب دوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کان کھول کے سن لو کہہ کر اس ادارےکو مخاطب کررہا ہے جس نےخون سے قربانیاں دی، یہ شخص محسن کش اور احسان فراموش شخص ہے، عمران نیازی سےکچھ بعید نہیں،وہ اپنی ذات اور انامیں رہتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی دشمن کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، عمران نیازی نے جو باتیں کی بھارت ان پر بغلیں بجارہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب ساتھ ملا ہوا ہے یہ وفاق پر حملہ آور ہورہے ہیں، اس سے بڑی سازش پاکستان کیساتھ ہو نہیں سکتی، پی ٹی آئی کے ایک ساتھی کی آڈیو سامنے آئی ہے، اس کے بعد کوئی عقل سےعاری ہی ہوگا جو نہ سمھجھے یہ خونی مارچ ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان گھڑی بیچ کر پیسہ قومی خزانے میں جمع کرواتا تو مان لیتا،گھڑی بیچ کرپیسہ جیب میں ڈالاگیا، عمران نیازی کا سب سے بڑا ڈاکا 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، یہ ڈاکا 50 ارب روپےکا ڈاکا ہے، اس پر قانون اپنا راستہ لےگا، اس نے غیرآئینی اور غیرقانونی حرکت کی تو قانون سےناکام بنائیں گے، اسلام آباد کے ریڈزون جانےکی حرکت کی توسخت کارروائی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pZbocwz

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے