پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت کیویز ٹیم 2 مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز فیوچر ٹورز پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ دیگر 10 میچز گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہونے والی سیریز میں شامل تھے۔
پہلا مرحلہ:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیہان سیریز کے پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جبکہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں شامل 3 ون ڈے میچز آئی سی سی سپر لیگ (ICC Super League) کا حصہ ہوں گے۔
تینوں میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرا مرحلہ:
نیوزی لینڈ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 سیریز :
شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ جن میں سے 4 کراچی اور ایک لاہور میں ہوگا۔
کراچی میں 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلے جائیں گے جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچ 23 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے 8 میں سے آخری 5 میچز آئی سی سی سپر لیگ (ICC Super League) کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں آمنے سامنے آئیں گی جب کہ آخری 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور 7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پس منظر:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ برس ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی ، اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی تھی لیکن پہلا میچ شروع ہونے سے کچھ ہی گھنٹے پہلے نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔
سیریز کو جاری رکھنے کے لئے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے خود نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ce6Mvfu
0 تبصرے