Breaking News

header ads

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ 16 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

سیمی فائنل میچ ہارنے والی ٹیموں کو 4،4لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 56 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم بطور انعام مختص کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EBhn9ey

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے