Breaking News

header ads

وادی نیلم: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گری۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ گاڑی میں آٹھ مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں دو بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہل کاروں کے مطابق علاقے میں موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امدادی اہل کاروں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gOsarbx
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے