پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہماری افواج کے افسران اور سپاہی بہادر اور محب وطن ہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا اس کو وطن کے لیے جان بھی دینی پڑی دے گا۔ مدت ملازمت میں توسیع پر حنیف عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن وزیراعظم کا اختیار ہے۔
راول پنڈی میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیا روانہ کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کئی اہم بیانات دے ڈالے۔
آرمی چیف کی ایکسٹینشن اور توسیع پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سارے جرنیل محب وطن ہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا، اس کو وطن کے لیے جان بھی دینی پڑی دے گا، ہماری افواج کے افسران اور سپاہی بہادر اور محب وطن ہیں۔ تاہم آرمی چیف کی ایکسٹینشن وزیراعظم کا اختیار ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق داڑ سے متعلق حنیف عباسی نے کہا کہ کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک میں مہنگائی ہے، ان حالات میں ڈالر کو 180 سے 186 تک ہونا چاہیے، امید ہے کہ ڈالر بھی نیچے آئے گا اور مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے، امید ہے اسحاق ڈار ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے، اسحاق ڈار کو معیشت کے حوالے سے کافی عبور حاصل ہے۔
عام انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری رائے میں الیکشن سال 2024 میں ہونے چاہیئے۔ اس وقت 3 کروڑ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، موجودہ وقت میں پارلیمںٹ کو ایکسٹینشن کی ضرورت ہے، عمران خان سے کہوں گا کہ شعبدہ چھوڑ دیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Kktrw2B
via IFTTT


0 تبصرے