Breaking News

header ads

وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر پولیس کی گاڑی کی صحافی کو ٹکر

وزیراعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس کی گاڑی نے صحافی کو ٹکر ماردی، جس پر رانا ثنااللہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لاپتہ افراد کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف کی پیشی کے موقع پرپولیس کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی، جب کہ ایک صحافی کو پولیس گاڑی کی ٹکر بھی لگی، جس سے صحافی زخمی ہوگیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے صحافی کے زخمی ہونے کے واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری تحقیقات کر کے کارروائی کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے ملاقات کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔

صحافی کا کہنا تھاکہ ہم عدالتی ایس او پیز پر عمل بھی کر رہے ہیں لیکن پولیس پھر بھی ہماری تذلیل کرتی ہے، سیکورٹی اہلکار غیر ضروری طور پر ذمہ داری نبھانے سے روک رہے ہيں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شکایات سننے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا، اور آئی جی اسلام آباد کو صحافیوں کے تحفظات فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N2TzB5g

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے