Breaking News

header ads

ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ زورپکڑگیا ہے۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر1 روپے 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 222روپے سے تجاوزکرکے222روپے50پیسےکاہوگیا۔

اس کے علاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے پر جا پہنچا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

منگل کے روز بھی ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LHMTk5J

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے