Breaking News

header ads

پاکستانی گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال،اسکی تباہ کاریوں اور رفاہی کاموں کے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستانی گلوکارامانت علی کوکینیڈین پارلیمنٹ نے دعوت دی کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں ۔ امانت علی نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امانت علی نے کچھ دن پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے ایک دعا بے کس پے کرم کیجیے بھی پڑھی۔

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے شوبز سے جڑی شخصیات بھی اپنے انداز سے مدد کی اپیل کر رہیں ہیں



from Samaa - Latest News https://ift.tt/q3iTIuZ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے