Breaking News

header ads

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے

وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) آج بروز جمعہ 2 ستمبر کو گلگت بلتستان ( Gilgit Baltistan ) پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان آمد پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

دورے سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم غذر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے بعد متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Dyt57uh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے