Breaking News

header ads

اينٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، اسپنر آصف آفريدی عارضی طور پر معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اينٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر خيبرپختونخوا کے ليفٹ آرم اسپنر آصف آفريدی کو عارضی طور پر معطل کرديا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بيان ميں بتایا گیا کہ آصف آفريدی کو پی سی بی اينٹی کرپشن کوڈ کی شق 4.7.1 کے تحت معطل کيا گيا ہے۔

آصف آفريدی تحقيقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی ميں حصہ نہيں لے سکيں گے۔

انہيں 14 دن کے اندر نوٹس آف چارج کا جواب دينا ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/smKx6Rw

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے