ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی اور ریلیف کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں حصہ لیں گے۔
بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ غریب، بیمار خواتین،بچوں اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
بینک کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے جب کہ مکانات، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں بھی معاونت مدد دی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XYLF6m3
via IFTTT


0 تبصرے