Breaking News

header ads

چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں افغانستان نےاچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ان سے میچ اچھا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں مخالف ٹیم نے شروع میں بھرپور اٹیک کیا تاہم ان کی حکمت عملی کا ہمیں پتہ چلا گیا تھا اور پاکستان کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کپتان بابر اعظم نے اٹیک کرنے کے حکمت عملی اپنائی اور بھارتی بولر بھنیشور کمار پر اٹیک کیا جب کہ پاکستان کے بیٹرز نے شاندار حکمت عملی پر کام کیا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت کی اٹیک کے پلان پر ہم نے بھی اٹیک کیا جو شاندار رہا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان سے متعلق انھوں نے بتایا کہ محمد رضوان سپر انسان ہیں ، فٹنس کے مسئلے چلتے رہتے ہیں، پاکستان دور نہیں ہے اور ضرورت پڑی تو دوسرا وکٹ کیپر بلا لیتے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔

ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ فخر زمان فائٹر ہے ، ہمیں اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں کیوں کہ وہ میچ ونر ہے اور آئندہ میچز میں وہ کم بیک کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے واضح کردیا کہ حسن علی میچ ونر ہیں، وہ ٹیم میں انرجی لاتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ دیکھ رہی ہے کہ حسن کی ٹیم میں کب ضرورت پڑے گی اور کب ان کو کھلاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں افغانستان نےاچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

ٹیم کے کپتان سے متعلق ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے ، دو یا تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے،کھلاڑی جو کھیل رہے ہیں وہ اچھا کررہے ہیں اور اسی پلان کے مطابق چل رہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ بنچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/x9peRkO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے