الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) میں سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ ذرائع سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ ممبرسندھ نثار درانی نےریمارکس اگلی سماعت پر حتمی دلائل ہوں گے، جس نے جواب جمع کرانا ہے وہ کرائے، ورنہ ہم فیصلہ سنا دیں گے۔
پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آج بروز جمعرات 15 ستمبر کو کی۔
سماعت کے آغاز میں ایم کیو ایم کے وکیل نے استدعا کی ہمارے کیس میں درخواست مسترد ہوگئی تھی، جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دیں۔
سماعت کے دوران عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے معاون وکیل نے بھی مہلت دینے کی استدعا کی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وکیل کا کہنا تھا اس کیس میں بہت تاخیر ہوچکی ہے ، ہر بار سب مزید وقت مانگ لیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو جواب جمع کرانی کی حتمی مہلت دیت ہوئے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zeXADZk
via IFTTT


0 تبصرے