Breaking News

header ads

لاہور کے ریسٹورنٹ میں گاہک کے ہاتھوں دو ملازمین قتل

لاہور میں فاسٹ فوڈ کے بل کی ادائیگی پر جھگڑا کرنیوالے گاہکوں نے صلح کے چند ہی روز بعد فائرنگ کرکے ریسٹورنٹ کے دو ملازمین کو قتل کردیا۔

۔۔۔ گولیاں لگنے سے چار افراد زخمی بھی ہوئے ۔۔۔ پولیس نے کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔۔ جہانگیر خان کی رپورٹ دیکھتے ہیں

لاہور کے علاقے باغپورہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے دو ملازمین کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چند روز قتل کھانے کا بل ادا کرنے پرتکرارکے دوران گاہکوں اور عملے میں ہاتھا پائی ہوئی تھی، لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ اور دیگر افراد کی موجودگی میں دو فریقین کی صلح کروا دی گئی تھی۔

واقعے کے چند روز بعد وہی گاہک موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر آکر اندھا دھند گولیاں چلادیں، جس کی زد میں آکر علی عمران اور حسن رضا نامی ملازمین جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی کوئی تحریری شکایت موصول ہوتی تو شاید نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، لیکن پولیس کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں کی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mobftav
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے