Breaking News

header ads

لاہور جاکر پسند کی شادی کا کیس ؛ ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی کی ماتحت عدالت نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے۔

منگل 30 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج کراچی شرقی نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ظہیر احمد اور شبیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔

فاضل عدالت نے لڑکی کے طبی معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔

گزشتہ روز عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرلیا تاہم زیادتی کی دفعہ خارج کردی تھی۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ زیادتی کی دفعہ نکاح کے ہوتے ہوئے کیسے شامل کی گئی؟

کیس کا پس منظر

رواں برس اپریل میں کراچی کے علاقے کورنگی سے لڑکی غائب ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع ہوئی تھی۔

بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ لڑکی نے لاہور میں ایک نوجوان سے شادی کرلی ہے جس سے اس کا موبائل گیم کے ذریعے رابطہ ہوا تھا۔

عدالتی حکم کی روشنی میں لڑکی کو پنجاب سے بازیاب کرایا گیا اور پھرعدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت ہی کے حکم پر لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں اس کی عمر 16 سال سے زیادہ ثابت ہوئی لیکن دوسری میڈیکل رپورٹ میں اسے 14 سے 15 سال کا قرار دیا گیا۔

لڑکی ہی کی درخواست پر پہلے اسے لاہور کے دارالامان منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے کراچی لایا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/H9pRyWo
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے