Breaking News

header ads

پیٹرول سستا ہونے کا امکان،اعلان آج ہوگا

یکم ستمبر سے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیج دیں۔اس حوالے سے اعلان آج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیج دیں، جس میں پیٹرول 2.98 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 16 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔

مزید جانیے: تیل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اطلاعات کی تردید

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیلئے سمری حکومت کو بھیجی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیتموں کا اعلان ہوگا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ 2 بار (یکم اور 16 تاریخ کو) رد و بدل کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کی رات ہوگا۔

اوگرا نے واضح کیا کہ قیمتوں میں رد و بدل کی اطلاعات جھوٹی اور من گھڑت ہیں، غیر تصدیق شدہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6ysErWU
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے