جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش معطل کردی گئی ہے۔
سابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی پی اے سی کےخلاف درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
پی اے سی نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔جسٹس(ر)جاوید اقبال نے پی اے سی کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ سوال ہے کہ اکاؤنٹس کےعلاوہ پی اے سی کا کیا اختیار ہے؟۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ طیبہ گل کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنادیا گیا ہے، کیا آپ یہ بیان دے رہے ہیں کہ اب معاملہ پی اے سی میں نہیں؟۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ آئندہ سماعت پراس معاملے کو چیک کرکےبتادیں۔
وکیل نےعدالت کوبتایا کہ پی اے سی نے جاوید اقبال کوانکوائری کمیشن سے ہٹانے کا کہا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا یہ اختیار نہیں اوراسے ہی چیلنج کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش معطل کردی۔
عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کونوٹس جاری کردیا اور13 اگست تک جواب طلب کرلئے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ پی اے سی آئندہ سماعت تک جاوید اقبال کےخلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/a61VYQL
via IFTTT
0 تبصرے