Breaking News

header ads

ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ؛ آج پاک بھارت ٹاکرا

اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے۔

پاکستان اور بھارت آخری بار گزشتہ برس متحدہ عرب امارات ہی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدمقابل آئے تھے، جس میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی۔

کم و بیش 10 ماہ بعد ٹی 20 ایشیا کپ میں آج دونوں روایتی حریف ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ٹی 20 ورللڈ کپ میں بھارت کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر ہیں جب کہ بھارت کو بھی اپنے سب سے اہم ہتھیار جسپریت بمرا کی خدمات حاصل نہیں۔

پچ کی صورت حال

اس میدان پر گزشتہ 10 میچز کے نتائج کو دیکھا جائے تو ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کا ہی پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقابلوں کا اوسط 140 رنز ہے، بظاہر یہ پچ اسپن بالرز کے لئے اچھی ثابت ہوتی ہے لیکن گزشتہ روز افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں افغان فاسٹ بالرز نے لنکا ڈھائی تھی۔

گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ovpnmbi
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے