Breaking News

header ads

سونے کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے،نوح بٹ

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح بٹ نے بتایا ہے کہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے مکمل فوکس تھا اور فخر ہے کہ ملک کا نام روشن کیا۔

برمنگھم میں سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے پاکستانی ویٹ لفٹرنوح بٹ نے بتایا کہ گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا فخر کی بات ہے،قوم اور اہل خانہ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے دعائیں اوربھرپورساتھ دیا۔

نوح بٹ نے بتایا کہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے پرمکمل فوکس تھا،کوچ کو کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر سے زیادہ وزن اٹھانا ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ پچھلے دولت مشترکہ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرسکتا تھا لیکن کارکردگی ویسی نہیں تھی جیسی ہونی چاہئے تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/a1LWvuR

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے