Breaking News

header ads

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی دیکھی گئی۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 125پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 41 ہزار500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 41370 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

گذشتہ ہفتے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے اور ان فنڈز سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پچھلی جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے، لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ حکومت کی ترجیح سے ڈالر کے ان فلو میں اضافہ ہوا تاہم اب غلطیاں دُہرانے کی گنجائش نہیں ہے اور مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jIPUlTt

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے