Breaking News

header ads

طلال چوہدری نے شہباز گل کو آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے شہباز گل ( Shahbaz Gill ) کو آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کو گندی ایکٹنگ کا آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کر رہا ہے، شہباز گل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑا رہا ہے۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصلی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، ایکٹنگ نہ کریں جیل جائیں، اصل ڈاکٹرز کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ وہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کر رہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/r8EL1cm

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے