Breaking News

header ads

کراچی میں بونداباندی،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل 9 اگست کی صبح بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جو 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج زیر یں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ

دریائے سندھ ميں دادو اور مورو کے درميان سیلابی پانی میں اضافے کے بعد دادو اور نوشہروفیروز کے اضلاع میں کچے کے کچھ دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

دادو میں 50 سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہیں۔ دادو کا گاؤں گل محمد کوریجو، مبارک، نبن جتوئی، شیر محمد مستوئی، جب کہ ضلع نوشہرو فیروز کا گاؤں ولی داد بھٹو اور دیگر متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث کپاس، پیاز، تل سمیت دیگر فصلیں اور سبزیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جب کہ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی ميں مصروف ہیں۔

بلوچستان

اس کے علاوہ بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اگست سے 13 اگست تک مون سون اسپیل میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث دوبارہ سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گا، گرج چمک کے ساتھ 16 اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی۔ پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو اہم مقامات پر بھاری مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

اس سے قبل جون سے شروع ہونیوالی مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث اب تک بلوچستان میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں مکانات، فصلیں، پل اور سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

چمن

چمن میں طوفانی بارشوں سے متاثر توبہ اچکزئی کے راستےکھول دیئے گئے ہیں۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ کے مطابق ایک ہفتے کے آپریشن کے بعد راستے کھولے گئے۔ ایک ہفتہ مسلسل بھاری مشینری سے بند راستوں پر کام کیا۔

محکمے کی رپورٹ کے مطابق آج منگل 9 اگست کو زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

ماہی گیر

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر میں 10 سے 13 اگست کے دوران شدید طغیانی ہو سکتی ہے۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ اس دوران ماہی گیر سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PmJ7hzZ
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے