بھارتی ٹیم پاکستان سے ٹاکرے سے قبل اب تک شدید دباؤ میں نظر آتی ہے جس کی مثال روہت شرما کی گزشتہ روز پریس کانفرنس ہے۔
پاک بھارت اعصاب شکن ٹاکرے کو کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کھلاڑی خود کو بہت پرسکون ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال روہت شرما نے بھی دی جب ان سے ایک پاکستانی صحافی نے بھارتی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سے متعلق سوال کیا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے مختلف صحافیوں کو دلچسپ انداز میں نہایت نپے تلے جواب دیئے۔
پاکستانی صحافی نے روہت شرما سے بھارتی ٹیم کی اوپننگ جوڑی سے متعلق پوچھا کہ گزشتہ کچھ میچز میں بھارتی ٹیم اوپننگ کے حوالے سے تجربات کئے ہیں ۔ رشبھ پنت اور سوریہ کمار یادو کو آپ کا ساتھ دینے میدان میں اتارا گیا کیونکہ آپ کے ریگولر پارٹنر کے ایل راہل نہیں تھے۔ اب جب وہ واپس آگئے ہیں تو اپنی جگہ پر وہیں آئیں گے یا کل آپ کے ساتھ کوئی نیا اوپننگ پارٹنر دیکھنے کو ملے گا؟
روہت شرما نے نہایت دلسپچ انداز میں جواب دیا کہ میچ کے ٹاس کے بعد آپ دیکھ لیجئے کا کون آئے گا۔ تھوڑا تو سیکریٹ ہم کو بھی رکھنے دو یار۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ جب تک آپ تبدیلی کی کوشش نہیں کریں گے اس وقت تک آپ نہیں جان پائیں گے کہ کس تجربے سے فائدہ ہوا، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم کچھ چیزوں کو آزمائیں گے، ہمیں اگر اس میں کچھ مشکلات ہوئیں تو اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔
وراٹ کوہلی سے متعلق روہت شرما نے کہا کہ مجھے وہ پوری طرح سے اچھی فارم میں لگتے ہیں۔ وہ ایک ماہ کے لمبے بریک کے بعد آئے ہیں اور مجھے اس میں کچھ بھی الگ چیز دکھائی نہیں دی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/h0pHuds
via IFTTT
0 تبصرے