Breaking News

header ads

پاکستان کا بھارت توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت توہین رسالتﷺ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بی جے پی کے ایک اور رہنما کی جانب سے توہین رسالتﷺ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کے توہین آمیز ريمارکس قابل مذمت ہیں، توہین رسالت کرنے والے راجا سنگھ کو محض چند گھنٹوں کے بعد رہائی مل گئی، اور بی جے پی کارکنوں نے اس کا استقبال بھی کیا۔

پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض علامتی کارروائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم و غصے کا مداوا نہیں ہو سکا، بھارت توہین رسالت کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی قیادت کی خاموشی بنیاد پرست ہندوؤں کيلئے ان کی مکمل حمایت کا مظہر ہے۔

بھارت کے ایک اور ملعون کی گستاخی

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس وہ اپنی غلیظ زبان سے وہی گھٹیا الفاظ دہراتا نظر آیا جو اس سے قبل ملعونہ نوپور شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، حیدرآباد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شاتم رسول راجہ سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FWpMcoy

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے