Breaking News

header ads

کراچی کے کھلے سمندر میں کشتی ڈوب گئی

کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ حادثے کے بعد ڈوب گئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ کراچی کے ساحلی علاقے دو دریا کے قریب پیش آیا، ماہی گیر کشتی میں سوار کھلے سمندر کی جانب رواں دواں تھے کہ اونچی لہروں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کا شکار کشتی میں 11 ماہی گیر سوار تھے۔

حادثے کے بعد ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیر کر جانیں بچائیں اور تیرتے ہوئے سی ویو کے کنارے تک پہنچے۔ پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے کشتی کے حادثے کی تصدیق کردی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/konHwZ2

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے