Breaking News

header ads

آج سے مون سون اسپیل میں شدت آنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات ( Met Office) نے موجودہ مون سون ( Monsoon ) اسپیل میں آج بروز جمعرات 11 اگست سے شدت آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی ( Karachi ) میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی انٹری نے گزشتہ روز 10 اگست کو کئی علاقوں میں جل تھل ایک کردیا۔ بادلوں نے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ( Rain ) برسائی، جس سے حبس میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ساتھ ساتھ ہر بار کی طرح اس بار بھی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو چکا ہے، جو تاحال نکالا نہ جا سکا۔

سما کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدھ 10 اگست کو موسلا دھار اور اچھی تیز بارش ہوئی، جب کہ حیدرآباد میں پیسنٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میٹ آفس کے مطابق مون سون کا رواں اور چوتھا اسپیل 14 اگست کی دوپہر تک چلے گا، تاہم آج بروز 11 اگست جمعرات سے اس کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی میٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 اگست کو ہونے والی بارش جنوب مشرق میں انڈین گجرات اور بحریہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث ہوئی۔

سسٹم کے نتیجے میں جو ہوائیں اوپر اٹھ کر آئیں یہ تیز بارش برسنے کا سبب بنیں۔ ہوا کا ایک اور ہلکا دباؤ کا سلسلہ اب بھی بھارت کے اوپر موجود ہے، جو مشرق راجھستان سے آگے بڑھ رہا ہے، جب یہ سلسلے ساؤتھ ایسٹ سے جا کر ملے گا تو ملک بھر میں مزید تیز اور موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے بعد اس میں ایک دن کا ٹھہراؤ آئے گا تاہم ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد نیا 16 اگست سے اپنا رنگ دکھائے گا، جو 18 اگست تک چلے گا۔ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے امتحانات اب 22 اگست کو ہوں گے۔

پنجاب

بارشیں برسانے والے نئے نظام نے لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے، تین سے چار روز تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں اپنے قیام کے دوران یہ بادل وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش برساتے رہیں گے جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں ناخوشگوار صورت پیدا ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

لاہور کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث وہاں کے ندی نالوں میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

کراچی میں گزشتہ روز 10 اگست کو قائد آباد45، کورنگی 38، ایئرپورٹ 36، گڈاپ میں35ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 52 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ( NDMA ) کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کیلئے 117ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کئے گئے ہیں، جب کہ بلوچستان ( Balochistan ) سیلاب متاثرین کیلئے 60ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی مہیا کیا گیا۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے بلوچستان میں امداد کا انتظام بھی سب سے زیادہ کیا گیا ہے۔ جہاں 40 ہزار سے زائد افراد کیلئے خوراک اور راشن پیکس کی فراہمی کی گئی۔

سیلاب کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے سیلاب کا نیا الرٹ ( Flood Warning ) جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ قادر آباد 24 گھنٹے بعد۔ دریائے راوی اور چناب کے نالے میں بھی درمیانے درجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران

(الرٹ-2) ضلع میانوالی کے ساتھ کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے دریاؤں/نالوں میں شدید سیلاب کا امکان ہے۔

جب کہ 11 سے 12 اگست 2022 کے دوران سندھ میں اربن فلڈنگ اور فلڈ کی توقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/p2H3mru

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے