Breaking News

header ads

پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے مقام منتخب کرلیا

تحریک انصاف نے 13 اگست کی رات کے جلسے کے لئے مقام فائنل کرلیا۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پاور شو کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا جس کی تاریخ فائنل ہے تاہم مقام کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

اب تحریک انصاف نے یوم آزادی جلسے کے لیے مقام منتخب کرلیا ہے، اور جلسے کے لئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی پریڈ گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرے گی، جس میں عمران خان اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز 13 اگست کی رات پریڈ گراونڈ میں پہنچیں گے، اور کارکن 14 اگست کا جشن بھی پریڈ گراؤنڈ میں منائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cezJFTS
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے