Breaking News

header ads

67 ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فی گھرانہ 25 ہزار تقسیم

وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک 67 ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فی گھرانہ 25 ہزار تقسیم کئے گئے ہیں۔

ملک میں ہونے والی شدید بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وفاقی حکومت کی امدادی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں، اور حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امداد کی تقسیم مزید تیز کردی ہے۔

سیلاب متاثرین کو دی جانے والی رقوم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے تحت اب تک 67 ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فی گھرانہ 25 ہزار تقسیم کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین میں اب تک 1 ارب، 68 کروڑ،74 لاکھ 57 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

بلوچستان کے 32 ہزار 250 متاثرہ خاندانوں میں 81 کروڑ 35 لاکھ روپے، سندھ کے 25 ہزار 577 متاثرہ خاندانوں میں 64 کروڑ 10 لاکھ روپے، پنجاب کے 6 ہزار 223 خاندانوں کو اب تک 15 کروڑ 62 لاکھ روپے اور خیبر پختونخوا کے 3 ہزار 53 خاندانوں کو 76 لاکھ 65 ہزار روپے دیئے جاچکے ہیں۔

حکومت کا اعلان ہے کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ 11 لاکھ خاندانوں تک رقم پہنچائی جائے گی، امداد کی تقسیم کے لئے سندھ میں 170، پنجاب میں 26، بلوچستان ميں 97 اور خیبر پختونخوا میں 23 امدادی مراکز قائم ہيں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xGibkTf
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے