ملک ميں کورونا کے مزيد 6 مريض انتقال کرگئے،24 گھنٹے ميں کورونا کے مزيد 433 نئے کيسزرپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 16 ہزار75 ٹيسٹ کيے گئے، ملک بھرميں کورونا مثبت کيسزکی شرح 2.69 فيصد رہی۔
اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 179 ہے جبکہ 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ابتک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 569 ہوگئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں ویکسین لگنے کی اہلیت رکھنے والی 94 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز جبکہ 88 فیصد کو دونوں خواراکیں دی جاچکی ہیں، ویکسین کی اہلیت رکھنے والی 30 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/woSZORj
0 تبصرے