خیبرپختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 542 بچوں اور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں تین سالوں کے دوران 542 بچوں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں 2019 میں 42 ، 2020 میں 34 جبکہ 2021 میں 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نوشہرہ میں 3 سالوں کے دوران 84 بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی جبکہ ہری پور میں 60 اور ایبٹ آباد میں 62 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران صوبے بھر میں 13 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل بھی کیا گیا۔
حکام کے مطابق پشاور میں تین سالوں کے دوران 119 ملزمان میں سے صرف 11 ملزمان کو سزائیں ہوئی جبکہ پشاور، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ اباد اور نوشہرہ میں زیادہ تر کیسز زیر سماعت ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gc0U48I
via IFTTT


0 تبصرے