Breaking News

header ads

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج ( Pakistan Army ) نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک افواج کے شعبہ ذرائع ابلاغ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان ( Waziristan ) کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ ( Hafiz Gul Bahadur Group ) سے تھا۔ مارے جانے والوں میں جنگجو خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد شامل ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ميں ملوث تھے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد خبیب میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9SqBiVd

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے