مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں لاہور پولیس کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجوع کرلیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود سمیت 12 رہنماؤں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست ميں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے، ہم صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے، اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
گزشتہ روز لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری کو مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے درخواست دی۔
درخواست میں لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلعہ گجرسنگھ پولیس کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XvnuUBy


0 تبصرے