Breaking News

header ads

پاکستان کو1ارب17کروڑڈالرکی قسط کی منظوری کیلئےآئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی مالی امداد کی حتمی منظوری کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا۔

واشنگٹن میں پاکستان کے لئے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

وزرات خزانہ کے حکام پرامید ہیں کہ ایگزیکٹو بورڈ قرض پروگرام میں 1 سال کی توسیع اور مجموعی حجم 1 ارب ڈالر بڑھانے کی منظوری دے گی۔

منظوری کے بعد قرض پروگرام میں جون 2023ء تک توسیع ہوجائے گی۔ قرض کا مجموعی حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 7 ارب ڈالر ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان پروگرام کی بحالی کیلئےتمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف کی سطح پر معاہدہ جولائی 2022ء میں ہوا تھا۔

جولائی 2019ء کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر مل چکے ہیں اور اگلی قسط ملنے سے جاری کردہ رقم 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ مخلوط حکومت نے آئی ایم ایف کو فیول اور بجلی پر سبسڈی کے خاتمے سمیت سابق حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف پیکیج مکمل ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pfENFey

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے