Breaking News

header ads

ڈالر کی قدر میں مسلسل 10ویں روز اضافہ

ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔

29 اگست کو ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 10روز میں پونے آٹھ روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

جمعہ کواوپن مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے سے تجاوز کرگیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز اور درآمد کنندگان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈالرکی اسمگلنگ ہورہی ہے اور ڈالر کی قیمت کو اوپر لے جانے کیلئے مافیا ایک بار پھرسرگرم ہوگیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SLCE0Kc

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے