سابق وزیراعظم عمران خان نے دوستوں اور اقارب کے ہمراہ بنی گالہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ملازمین میں تحائف تقسیم کیے، جب کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ عید سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہل کشمیر اور فلسطین کو یاد رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آج ظالمانہ تسلط کے شکار اہل کشمیر اور فلسطین کے لیے دست دعا دراز کیجیے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے عید قرباں پر سفید رنگ کے بکرے کی قربانی دی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fG9nx6z
0 تبصرے