Breaking News

header ads

نوجوانوں کی سوچ اورآئیڈیازسےفائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے، نوجوانوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشيں جاری ہيں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی سوچ اور آئیڈیاز سے فائدہ حاصل کریں گے۔

اسلام آباد میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے قائم ہونے والے اننو ویشن ہب کی افتتاحی تقریب میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے، نوجوانوں کی سوچ اور آئیڈیاز سے فائدہ حاصل کریں گے۔ ہم اس انوويشن ہب کوذاتی طور پر پروموٹ کریں گے۔

تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعليم، تحقيق اور مباحثے سے قوميں آگے بڑھتی ہيں۔ جديد علوم ہی عہد حاضر کی ضرورت ہیں اور اس کیلئے ہم نوجوانوں کو قابل بنانے کیلئے کاوشيں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ملک کو ہر لحاظ سے آگے لیکر جانا ہے، نئی سوچ کے ساتھ مثبت تجربے سے یقینی طور پر ملک اور قوم کو فائدہ ہوگا۔

انوویشن ہب کیا ہے

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم کے پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے بالخصوص پاکستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کے کردار کو اہمیت دینے کے ویژن کے تحت انوویشن ہب کا قیام پالیسی سازی کو ملکی و عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/g5Q0rEf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے