جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوگیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی اطلاعات کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 210.10 روپے سے کم ہو کر209 روپے پرآ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہوکر 209 روپے پرآگیا۔
فاریکس ڈیلرز نے امید ظاہر کی کہ آنے والےدنوں میں ڈالرمزید سستا ہونے کا قوی امکان ہے۔
بدھ کو انٹربینک میں ڈالر210 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے مہنگا ہوا اور 210 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں ساڑھے 7 روپے تک کمی ہوئی۔
پانچ جولائی کواسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مئی میں آنے والے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/d5XOe7D
0 تبصرے