Breaking News

header ads

ڈالرنے نیا ریکارڈ بنادیا

امریکی ڈالرنےآج پھرمہنگاہونے کانیاریکارڈ بنادیا۔

19 جولائی بروز منگل انٹربینک میں ڈالر5.81 روپے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت221 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی۔

دو روز میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا 10 روپے اضافہ ہوا ہے۔شہبازشریف کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈالر کی قیمت 38.07 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 3 برس میں ڈالر کی قیمت 58.88 روپے بڑھ چکی ہے۔

پیر کے روز ملکی کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے میں روپے پر ایک مرتبہ پھر دباؤ دیکھا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 24 پیسے اضافے کے بعد 215 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 روپے بڑھ کر 216 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بے یقینی کی فضا پیدا کردی اوراس کا اثر معاشی میدان پر بھی دیکھا جارہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/QqKNcWs

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے