پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روزمارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 20 پواٸنٹس کے اضافے سے 41363 پواٸنٹس پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود بڑھنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے اور سرمایہ کارمحتاط انداز میں ٹریڈنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سات جولائی کواسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے زری پالیسی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ شرح سود میں 125 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب شرح سود 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر2021 کے بعد سے اب تک اسٹیٹ بینک شرح سود میں 8.25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں مضبوط ہیں اور گزشتہ دو سال کی تقریباً 6 فیصد نمو کی رفتار مالی سال 23ء کے آغاز میں بھی جاری ہے لیکن کئی منفی واقعات نےاس اچھی پیش رفت کوگہنا دیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pjR7qz6
via IFTTT
0 تبصرے