Breaking News

header ads

گال ٹیسٹ کا تیسرا دن؛ پاکستان کی خلاف سری لنکا کی دوسری اننگز

گال ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف سری لنکا کی دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

کھیل کے تیسرے دن سری لنکا نے 36 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

اب تک سری لنکا کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں اور کریز پر اشاکا فرنینڈو اور کوشل مینڈس موجود ہیں۔

دونوں سری لنکن کھلاڑیوں کو محمد نواز نے آؤٹ کیا ہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 218 رنز ہی بناپائی تھی جس میں بابر اعظم کے شاندار 119 رنز شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qn6aKYm
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے