Breaking News

header ads

وزیرآباد میں بدبخت بیٹے نے باپ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

سفاک اور بدبخت بیٹے نے باپ کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا۔

گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں سفاک بدبخت بیٹے نے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو تیز دھارآلے کے وارکرکے قتل کیا، مقتول کی کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ سےعلیحدگی ہوگئی تھی، اور والدہ کو طلاق کی رنجش پر بیٹے نے باپ کو قتل کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4EcDFeo
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے