Breaking News

header ads

چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ کنٹرول روم

میانوالی کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافے کے بعد چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق بدھ کی صبح جناح بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 74 ہزار112کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ جناح بیراج میں پانی کا اخراج 1 لاکھ71ہزار 112کیوسک رہا۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 88 ہزار892کیوسک رہی جب کہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 81 ہزار396کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ کنٹرول روم نے جناح بیراج میں پانی کی آمد نارمل قرار دی ہے جب کہ چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ڈیکلئیر کیاہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Pe42ZXm
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے