Breaking News

header ads

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 38 پیسے اور سی پی پی اے نے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک ماہ کے لئے مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے، اور اس حوالے سے کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی 9.90 روپے مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ کےالیکٹرک کی جانب سے بھی بجلی 11 روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے، اور اس نے بھی یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

نیپرا کے مطابق نیپرا دونوں درخواستوں پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qBrYS5H

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے