Breaking News

header ads

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: شفقت محمود کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد سمیت تین مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود ( Shafqat Mehmood ) کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

بدھ 27 جولائی کو ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی، صائمہ حسنین اور ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین نے شفقت محمود کے خلاف تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

شفقت محمود کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ شفقت محمود اسلام آباد میں سیاسی مصروفیت کے باعث آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت ایک دن کی حاضری معافی منظور کرے۔

جس پر عدالت نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمہ میں شفقت محمود کی عبوری ضمانت پر سماعت 6 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا، جب کہ تھانہ اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا میں درج مقدمات میں شفقت محمود کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع دی گئی ہے۔

سیشن کورٹ نے الگ الگ مقدمات میں پچاس ، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ دریں اثنا عدالت نے پولیس کو شفقت محمود کی گرفتاری سے روک دیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 25 مئی کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/47e06cR

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے