Breaking News

header ads

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، پانی گھروں میں داخل

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ڈیالہ روڈ کچی پہاڑی کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد اور راول پنڈی میں 13 جولائی بروز بدھ کو بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈھوک جمعہ سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے شہری پریشان ہوگئے، گھروں میں پانی بھرنے کے باعش لوگ جان بچانے کیلئے چھتوں پر چڑھ گئے۔

بارش کے باعث کورنگ نالہ بپھر گیا، جب کہ نالہ لئی کی سطح کئی فٹ بلند ہوکر کم ہونے لگی ہے۔ مری، میانوالی اور جہلم میں بھی بادل برس پڑے، تاہم ہری پور میں رابطہ پل سیلابی ریلےمیں بہہ گیا۔

تيز بارش کے دوران کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح گيارہ فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر بارہ فٹ تک پہنچ گئی۔ طغیانی کے خدشے کے باعث پری الرٹ جاری کیا گیا۔

بارش رک جانے سے کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح چھ فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر سات فٹ ہوگئی جس کے بعد واسا کا الرٹ ختم کر دیا گیا۔

ڈھوک جمعہ، کمال آباد اور ارد گرد کے علاقوں ميں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگيا۔ پريشانی کا شکار شہری خود ہی گھروں سے پانی نکالتے رہے۔ ناز سینما، ٹیپو روڈ اور راول روڈ پر بارش کا پانی کھڑا ہے جس سے شہريوں کو شديد مشکلات ہيں۔

محکمہ موسميات کے مطابق اولڈ ايئرپورٹ پورٹ پر 140 ملی ميٹر، سید پور ميں 74 ، بوکڑہ ميں 59، گولڑہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر 87 اور شمس آباد میں 57 ملی میٹر بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسميات نے شديد بارشوں کے باعث پری الرٹ جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم ديا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NrgQ3Xf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے