Breaking News

header ads

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں نماز عیدالاضحی کے بعد آبائی قبرستان میں حاضری دی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلی نے جاتی امرا میں آبائی قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیگم شمیم اختر، محمد شریف، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبریں یہاں موجود ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RHIkOxa

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے